www.poetrytadka.com

Love Quotes in Urdu

صرف تم
تم جو پوچھو میری خواہش 
میرا جواب ہو صرف تم
تم اگر جاننا چاہو میری خوشی
میں کہوں صرف تم
میں اگر لکھوں کوئی غزل 
اسکا عنوان ہو صرف تم
میں جو دیکھوں کوئی خواب
اسکی تعبیر ہو صرف تم


پاس آؤ ایک التجا سن لو
پیار ہے تم سے بے پناہ سن لو
اک تمہی کو خدا سے مانگا ہے
جب بھی مانگی کوئی دعا سن لو
ابتدا عشق کی ہوئی تم سے
تم ہو چاہت کی انتہا سن لو
بن تیرے جی نہیں سکتے ہم
لوٹ آؤ میری صدا سن لو
دیکھ لو زندگی ادھوری ہے
نہ رہو اور اب جدا سن لو
تم صرف تم ہو زندگی میری
سچ ہے یہ  با خدا سن لو

Love Quotes in Urdu